Breaking News
Home / Awareness / Repblic

Repblic

ڈیمو کریسی بمطلب جمہوریت

آج کی دنیا میں زمین نامی سیارے پر بسنے والی انسانیت کا سب سے زیادہ عملی طور پر نافذ العمل حکومتی نظام ہے.
دنیا کے تقریباً 192 ممالک میں سے 123 ممالک میں یہ سسٹم نافذ ہے.
یہ نظام حکومت جدید ترین دنیا کے لیے کوئی نیا نہیں ہے بلکہ 427 قبل مسیح فلسفہ کے عظیم استاذ افلاطون کے زمانے میں بھی یہ کسی شکل میں موجود تھا جس کے لیے اس عظیم فلسفی نے
"Republic "

جمہوریہ نامی کتاب لکھی تھی جو آج بھی جمہوری معاشروں کے لیے ایک نظریے کی حیثیت رکھتی ہے.
جمہوریت کے جتنے بھی اصول و ضوابط متعین کرلیے جائیں لیکن اس کی اصل روح و بنیادی اکائی صرف و صرف اظہار آزادی رائے ہے یعنی آپ اپنی کسی بھی قسم کی رائے دینے میں آزاد ہیں.

موجودہ سسٹم جس میں حق رائے دہی کے استعمال سے اپنے نمائندے یا نمائندہ منتخب کیا جاتا ہے جمہوریت کی جدید ترین شکل ہے.
آج پاکستان میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے تاریخ میں پہلی مرتبہ اوور سیز پاکستانیوں کو آن لائن اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق دیا گیا ہے جس کا رجسٹریشن اور ووٹ ووٹ کاسٹنگ پراسیس نہایت آسان طریقے سے ڈیزائن و ڈیولپ کیا گیا ہے
جس پر ہم امید کرتے ہیں کہ آن لائن ووٹنگ کا یہ سسٹم آنے والے عام انتخابات میں لاگو کیا جائے.
یقیناً اس سے پاکستانی جمہوریت مزید مظبوط ہوکر ابھرے گی اور جمہوریت کی بنیادی اکائی اظہار آزادی رائے کو مزید تقویت ملے گی

آج کا یہ مختصر سا مضمون آن لائن ووٹنگ کروانے کی مناسبت سے لکھا گیا ہے۔

Check Also

خود کلامی

خود کلامی

یہ کیا روز روز ڈرامے بازی لگا رکھی ہے؟ایک دفعہ میں تمہیں بات سمجھ نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے