Breaking News
Home / Economy / پریکٹیکل کامیابی

پریکٹیکل کامیابی

اگر ہم اپنے موجودہ حالات کے تحت پریکٹیکل کامیابی کی بات کریں کہ جس میں ہمارا نوجوان طبقہ بمع مرد و خواتین مالی طور پر خود کفیل و خوشحال ہوں تو ہمیں اسکی سب سے بہترین صورت انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمپیوٹر سائنس کی تعلیم کو فروغ دینا اور ہر شخص کے مثبت استعمال میں لانا ہے.
گوکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سب سے بہترین شکل سوفٹ وئیر انڈسٹری ہے جو مکمل طور پر تخلیقی مہارتوں ہر مشتمل ہے لیکن اگر وہ سب کے لیے ممکن نہ بھی ہو تو انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمپیوٹر سائنس کا بنیادی و مثبت استعمال ہمارے عوام کو ضرور کرنا چاہیے.ورلڈ فنائنس کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی 5 سب سے بڑی اور منافع بخش انڈسٹریز میں سے 3 کا براہ راست تعلق کمپیوٹر سائنس سے جب کہ بقیہ ماندہ 2 کا بھی کافی حد تک تعلق کمپیوٹر فیلڈ سے ہی ہے.
اس لیے اگر ہمارے نوجوان طبقے کو اپنی معاشی صورتحال کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان سمیت اپنے اردگرد کے تمام ماحول کو خوشگوار دیکھ سکیں تو انہیں کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کو فروغ دینا ہوگا.تخلیقی صلاحیتوں پر مشتمل موجودہ وقت کے مسائل حل کرنے والے پراجیکٹ تیار کرنے ہوں گے.تب ہی ہم نیو چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنے نوجوان طبقے بمع مرد و خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بناسکتے ہیں جہاں سے وہ خود اپنی کامیابی کی داغ بیل ڈال سکتے ہیں.
ایک درست فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے