Breaking News
Home / Attitude / قسمت آزمائی

قسمت آزمائی

اکثر لوگ مواقعوں کی تلاش میں اپنی زندگیاں صرف کردیتے ہیں اور وہ اس انتظار میں رہتے ہیں کہ قسمت ان کے لیے ایسے مواقع لے کر آئے گی جس کی بدولت وہ سب حاصل ہوجائے گا جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں ۔ لیکن اس خوش فہمی میں انہیں اپنا کوئی واضح ہدف نظر نہیں آتا کیونکہ اس ہدف کو طے کرنے کے لیے ان کے پاس ایسا کوئی محرک نہیں ہوتا جو ا نہیں "چند قدم زیادہ چلنے” کی عادت پر اکسا سکے۔ ان کی جلد بازی اس لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے کہ وہ ایک چھوٹے حوض میں تیرتی ہوئی رنگین مچھلی کی طرح چکر پر چکر کاٹتے چلے جاتے ہیں اور بار بار ایک ہی جگہ سے شروع کرنے کے بعد خالی ہاتھ اور مایوسی کے عالم میں واپس آ جاتے ہیں۔ لیکن ہمیں کبھی یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ چند قدم زیادہ چلنے کا معاوضہ ہمیشہ مادی صورت میں ہی ملے گا یہ عادت یقینا روحانی دولتوں کا دروازہ کھٹکٹھانے میں اور اس کے ذریعے تمام تر انسانی ضروریات حاصل کرنے میں بھی مددگا ر ہوتی ہے۔

Check Also

خود کلامی

خود کلامی

یہ کیا روز روز ڈرامے بازی لگا رکھی ہے؟ایک دفعہ میں تمہیں بات سمجھ نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے